پاکستان میں آج پھر ڈالر مہنگا ہوگیا

پاکستان میں آج پھر ڈالر مہنگا ہوگیا
پاکستان میں آج پھر ڈالر مہنگا ہوگیا
سورس:   Pixabay

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ پاکستان میں آج ڈالر 160 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 12 پیسے بڑھی تھی۔ دو روز میں مجموعی طور پر ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 50 پیسے سے 160 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

مزید :

بزنس -