’نیوزی لینڈ میں ہماری بیٹنگ کامیاب رہی‘ اظہر علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل حیران کن بات کہہ دی

’نیوزی لینڈ میں ہماری بیٹنگ کامیاب رہی‘ اظہر علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف ...
’نیوزی لینڈ میں ہماری بیٹنگ کامیاب رہی‘ اظہر علی نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل حیران کن بات کہہ دی
سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ہمارے لوگ اچھی کارکردگی کی صورت میں سر پر اٹھا لیتے ہیں اور ناقص کارکردی کی صورت میں فوراً سے نیچے گرا دیتے ہیں لیکن یہ سلسلہ اب ختم کرنا ہو گا، نیوزی لینڈ میں ہمارے بلے باز کامیاب رہے البتہ اس سے زیادہ اچھا ضرور کھیل سکتے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے تجربہ کار بلے باز اظہرعلی نے کہا کہ ہر سیریز میں کھلاڑی پر دباؤ ہوتا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی نئے کھلاڑیوں پر بھی دباؤ ہو گا، کھلاڑی کو خدشہ رہتا ہے کہ خراب کارکردگی پر اسے ٹیم سے نکال دیا جائے گا، نئے کھلاڑی بھی اپنی مہارت پر بھروسہ کریں، دباؤ سے بالا تر ہوکرکھیل سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کریں، دباؤ سے نکالنے کیلئے فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی لیکن اب فیملیز کو بھی پتہ چل رہا ہے کہ کیا مشکلات ہوتی ہیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ کورونا کے حالات چیلنجنگ ہیں لیکن ہمیں ان ہی حالات میں کھیلنا ہو گا، کپتان بابر اعظم کے واپس آنے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے، جنوبی افریقہ ایک مضبوط ٹیم ہے جس میں تجربہ کار بلے باز، باصلاحیت فاسٹ باﺅلرز اور سپنرزموجود ہیں تاہم ہوم کنڈیشنز سے ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے،ہم بھی ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، گزشتہ دو ہوم سیریز میں پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی، ہمارے بیٹسمین انگلینڈ میں بھی اچھا کھیلے اور نیوزی لینڈ میں بھی اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب رہے تاہم مزید اچھا کر سکتے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری روایت رہی ہے کہ اچھی کارکردگی پر سر پر چڑھا لیتے ہیں اور ناقص پرفارمنس پر گرا دیتے ہیں ، یہ سلسلہ ختم کرنا ہو گا کیونکہ ہر کھلاڑی پر برا وقت آتا ہے،غلطیوں اور خامیوں کو دور کر رہا ہوں، کوچز رہنمائی کرتے ہیں، کوشش ہوگی کہ اچھی کارکردگی کو برقرار رکھوں، میں نے ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق مینجمنٹ کے فیصلے پر عمل کرکے دئیے جانے والے نمبر پر جاکر بیٹنگ کی ہے، کوچ اور کپتان کے پلان کے تحت کھیلتا ہوں ، تاہم بطور سینئر کھلاڑی سمجھتا ہوں کہ بیٹسمین کی ایک مقررہ پوزیشن ہونی چاہیے، قیادت سے الگ کئے جانے پر اظہار نہیں کروں گا۔

مزید :

کھیل -