’ مفتی کا ٹائٹل واپس، موبائل چھین کر اس کا دماغی علاج شروع کرادیا ہے‘ مفتی عبدالقوی کے چچا کا تہلکہ خیز اعلان

’ مفتی کا ٹائٹل واپس، موبائل چھین کر اس کا دماغی علاج شروع کرادیا ہے‘ مفتی ...
’ مفتی کا ٹائٹل واپس، موبائل چھین کر اس کا دماغی علاج شروع کرادیا ہے‘ مفتی عبدالقوی کے چچا کا تہلکہ خیز اعلان

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی متنازعہ ترین شخصیات میں سے ایک مفتی عبدالقوی کا دماغی علاج شروع کرادیا گیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق مفتی عبدالقوی سے ’مفتی‘ کا ٹائٹل واپس لے لیا گیا ہے۔ ان کے چچا عبدالواحد ندیم نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ مفتی عبدالقوی نے ان کے خاندان کو بہت نقصان پہنچایا، اسے لوگوں نے استعمال کیا، وہ لوگوں کی سازش نہیں سمجھ سکا، وہ صرف شہرت حاصل کرنے کے چکر میں ہے۔

عبدالواحد ندیم نے مزید بتایا کہ انہوں نے مفتی عبدالقوی سے موبائل فون واپس لے لیے ہیں اور اس کا دماغی علاج کرایا جا رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -ملتان -