بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر عمران خان پر تنقید کے نشتر چلادئیے

بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر عمران خان پر تنقید کے نشتر چلادئیے
بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر عمران خان پر تنقید کے نشتر چلادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کی راہ میں پیپلز پارٹی اور وزیراعلی سندھ رکاوٹ ہیں۔
موہنجودارڈ روڈ پر نئے انڈسڑیل ایریا کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس اکٹھا کرنے کے لئے ڈنڈا نہیں اٹھایا،اس وقت ملک میں تاریخی مہنگائی ہے۔کارروباری افراد کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،تحریک انصاف حکومت کی ایک کروڈ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر اب تک نہیں دیکھے،دو سال میں پاکستان کی معشیت کو نقصان ہوا،ہم جانتے ہیں غیر جمہوری طاقتوں کو کیسے نکالنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر مسئلے کو وزیراعلی سندھ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھاتے ہیں،سکھر میں مزدور سٹی کا افتتاح کیا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)پلیٹ فارم کے تحت حکومت کے خلاف نکلے ہیں،کٹھ پتلی کو گھر جانا پڑے گا جس کے بعد عوام کا نمائندہ وزیراعظم بنے گا،پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ عوام کو روزگار دیا جائے،تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو نیب کے ذریعے ٹارگٹ کیا۔

مزید :

قومی -