بھارتی فورسز کی ایل او سی پرایک بار پھر اشتعال انگیزی، 18 سالہ لڑکی زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی پرایک بار پھر اشتعال انگیزی، 18 سالہ لڑکی زخمی
بھارتی فورسز کی ایل او سی پرایک بار پھر اشتعال انگیزی، 18 سالہ لڑکی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی اشتعال انگیزی سے 18 سالہ لڑکی انیسہ زخمی ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے چری کوٹ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فورسز نے پولس گاؤں پر مارٹر گولے داغے ہیں جس کے نتیجے میں 18 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے والی انیسہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کو جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔