بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز ،دوسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ آگیا

بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز ،دوسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ آگیا
بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز ،دوسرے ون ڈے میچ کا نتیجہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریزاپنے نام کرلی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے دیا گیا 149 رنزکا ہدف بنگلہ دیشی ٹیم نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 50 اور شکیب الحسن 43 رنز بناکر نمایا ں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم پوری ٹیم 44 ویں اوورز میں 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاول 41رنز بناکر نمایا ں رہے،بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے چار ،شکیب الحسن اور مستفیض الرحمن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاندار باؤلنگ پر مہدی حسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 25 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -