سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ ،دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کاکھیل ختم

سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ ،دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کاکھیل ختم
سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ ،دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کاکھیل ختم

  

گال(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنالیے۔

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا  تاہم یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور سری لنکا کے کھلاڑی تھوڑے تھوڑے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے،تین وکٹیں گرنے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین دانیش چندیمل اور اینجلو میتھوز نے ٹیم کو سہارا دیا،اینجلو میتھوز نے شاندرا سینچری سکور کی دن کے اختتام پر وہ 107 رنز بناکر کریز پر موجود تھے جبکہ چندیمل 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے تین جبکہ مارک وڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل -