رانا ثنا اللہ انوکھا ماسک پہن کر سامنے آگئے ،سوشل میڈ یا پر چرچے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ انوکھا ماسک پہن کر سامنے آگئے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ،سوشل میڈ یا پر ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔
تفصیل کے مطابق رانا ثنا اللہ آج ساتھی رہنما خواجہ محمد آصف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر جب عدالت آئے تو انہوں نے ٹائیگر کی تصویر والا فیس ماسک پہن رکھا تھا جو مسلم لیگ ن کے پرچم پر بھی آویزاں ہوتا ہے۔ لیگی رہنما کے چہرے پر یہ ماسک دیکھ کر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ لگتا ہے رانا ثنااللہ اپنی گاڑی سے اب ہزار کلو کوکین برآمد کروانا چاہتے ہیں۔ رانا صاحب یاد رکھیں کہ قسمیں کھاکر گواہی دینے کے لیے اب شہریار آفریدی کے ساتھ شبلی فراز بھی دو قدم آگے ہوں گے جبکہ چیئرمین نیب بھی حسب سابق بلیک میل ہورہے ہیں۔اس لیے زیادہ شیر بننے کی کوشش نہ کریں۔
لگتا ہے رانا ثنااللہ اب اپنی گاڑی سے اب ہزار کلو کوکین برآمد کروانا چاہتے ہیں۔ رانا صاحب یاد رکھیں کہ قسمیں کھاکر گواہی دینے کے لئے اب شہریار آفریدی کے ساتھ شبلی فراز بھی دو قدم آگے ہوں گے جبکہ چیرمین نیب بھی حسب سابق بلیک میل ہورہے ہیں۔اس لئے زیادہ شیر بننے کی کوشش نہ کریں۔ https://t.co/BWAaciqrhc
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) January 22, 2021
سوشل میڈ یا صارفین نے بھی اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار کیا۔
لا حول ولاقوة الابالله
شیر کی کھال پہن کر انسان شیر نہیں بن جاتا شیر بننے کے لیے حقیقت کو قبول کرنا پڑتا ہے
— Qaiser Imtaiz Abbasi (@imtaiz_qaiser) January 22, 2021
کھوتا ٹریک سوٹ پہن کے زیبرا نہیں بن جاتا کھوتا کھوتا ہی رہتا ہے
— Justice_Man (@Justice05247072) January 22, 2021
ایک گدها شیر کی کهال پہن کر شہر پہنچ گیا پہلے لوگ گهبرائے لیکن جب گدهے نے شیر کی دهاڑ کی بجائے ڈهینچوں ڈهینچوں کی آواز نکالی تو لوگ سوٹیاں، لاٹهیاں ڈنڈے لے کر دوڑے اور گدهے کو اوقات یاد دلادی. یہی حال ان کا ہے
شیر کی کهال پہن کر گدها شیر نہیں بنتا گدها ہی رہتا ہے.
— Pakistan First (@Pak_Positive_47) January 22, 2021