’پی ڈی ایم والوں کے لطیفے بھی پھیکے پڑچکے ، قابل رحم ٹولہ گھر کا رہا ہے نہ گھاٹ کا ‘

 ’پی ڈی ایم والوں کے لطیفے بھی پھیکے پڑچکے ، قابل رحم ٹولہ گھر کا رہا ہے نہ ...
 ’پی ڈی ایم والوں کے لطیفے بھی پھیکے پڑچکے ، قابل رحم ٹولہ گھر کا رہا ہے نہ گھاٹ کا ‘

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ پی ڈی ایم والوں کےلطیفےبھی پھیکے پڑچکےہیں،اِن کےاستعفوں کی خالی پٹاری اِنہی کامنہ چڑھارہی ہے،لانگ مارچ کاشوشہ بھی اِن کےگلےکاطوق بن چکا،یہ قابلِ رحم ٹولہ گھرکارہاہےنہ گھاٹ کا ۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ راجکماری،شہزادہ اورمولانافلاپ شو کرکےخود کو فریب دے رہےہیں،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اُجڑی ہوئی بستی اپنی داستان خود بیان کر رہی ہے،ملک کےبدنام زمانہ راہزن اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں۔انہوں نےکہاکہ آج پاکستان کی ترجمانی نڈر اور جرأتمند لیڈر عمران خان کر رہا ہےاورپنجاب میں دیانتداراورعوامی وزیر اعلی عثمان بزدار موجود ہے،وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی عثمان بزدار کے سامنے یہ ٹولہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا،نئے پاکستان میں چوروں اور لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں،پاکستان میں صرف دیانتداری اورایمانداری کی سیاست ہی ہوگی،اس ٹولے نےکوروناکےباوجود اجتماع کر کے مرض میں اضافہ کیا۔

صوبائی معاون خصوصی نےکورونا کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے  714نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں اورپنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار چھ سو تین ہو گئی ہے جبکہ24 گھنٹے میں کورونا کے25 مریض جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 ہزار چھ سو  35 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر پنجاب میں 27 لاکھ 57 ہزار پانچ سو نو  ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -