14 سال کا افغانی بچہ گھر سے بھاگ کر پاکستان پہنچ گیا،پھر کیا ہوا؟آپ بھی جانیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغانستان میں گھر سے فرار ہوکر پاکستان پہنچنے والے بچے کو لواحقین کے حوالے کردیا۔
چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق 14سالہ بچہ سمسور خان جلال آباد افغانستان سے بھاگ کر لاہور پہنچ گیا تھا،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچے کو داتا دربار لاہور سے ریسکیو کیا جس کے بعد فیملی ٹریسنگ یونٹ نے اس بچے کی فیملی کو افغانستان سے ٹریس کیا۔
ڈیڑھ سال کے بعد بچے کے لواحقین افغانستان سے بچے کو لینے پہنچے،گزشتہ روز بچے کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے فیملی ٹریسنگ یونٹ کی کوششوں کو سراہا،انکا کہنا تھا کہ فیملی ٹریسنگ یونٹ کی وجہ سے بچہ اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچنے میں کامیاب ہوا۔