اگر لڑائی ہو جائے تو پہلے معافی کون مانگتا ہے؟ اداکارہ کرینہ کپور نے دلچسپ انکشاف کر دیا 

اگر لڑائی ہو جائے تو پہلے معافی کون مانگتا ہے؟ اداکارہ کرینہ کپور نے دلچسپ ...
اگر لڑائی ہو جائے تو پہلے معافی کون مانگتا ہے؟ اداکارہ کرینہ کپور نے دلچسپ انکشاف کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور آج کل حاملہ ہیں اور جلد ہی ایک مرتبہ پھر سے ماں بننے جارہی ہیں ، ان کی جوڑی کو فلم انڈسٹری میں بھر پور پیار سے نوازا جارہاہے ۔
کرینہ کپور نے سوہا علی خان کے شوہر کونال کیمو کے شو میں شرکت کی جس دوران نہایت دلچسپ گفتگو مداحوں کو سننے کو ملی ، کرینہ نے شو کے میزبان کونال سے سوال پوچھا کہ اگر آپ دونوں میں لڑائی ہو جائے تو سب سے پہلے معافی کون مانگتا ہے ، کونال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوہا کی ڈکشنری میں ” معافی “ کا لفظ شامل ہے لیکن جس صفحے پر لکھاہے وہ پھٹ گیا تھا لیکن پھر اسے کسی غلط جگہ پر جوڑ دیا گیاہے ، انہوں نے کہا کہ جی اور کوئی نہیں بلکہ اپنی اہلیہ سے معافی مانگنے میں ، میں ہی پہل کرتاہوں ۔
اس دوران کرینہ کپور نے بھی گفتگو کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے انکشاف کیا کہ سیف علی خان کے ساتھ لڑائی ہو جائے تو پہلے سیف ہی معافی مانگتے ہیں ۔ کرینہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ مرد اکثر غلطیاں کرتے رہتے ہیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کرینہ کپور ڈیلیوری اگلے ماہ فروری میں متوقع ہے اور دونوں ہی حال میں اپنے نئے گھر منتقل ہو چکے ہیں ۔

مزید :

تفریح -