وزیراعلی سندھ  کے خلاف نیب ریفرنس اور طلبی کی خبریں ، بیرسٹر مرتضی وہاب  نے حیران کن انکشاف کردیا 

وزیراعلی سندھ  کے خلاف نیب ریفرنس اور طلبی کی خبریں ، بیرسٹر مرتضی وہاب  نے ...
وزیراعلی سندھ  کے خلاف نیب ریفرنس اور طلبی کی خبریں ، بیرسٹر مرتضی وہاب  نے حیران کن انکشاف کردیا 

  

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت کےترجمان اورمشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےانکشاف کیا ہےکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف نیب کی جانب سے کوئی سمن نہیں ملا اور نہ ہی کوئی ریفرنس دائر کیا گیا ہے ،اِن کے خلاف صرف انکوائری چل رہی ہے ، وزیراعظم عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےبیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود فارن فنڈنگ معاملات کو خفیہ رکھنے کی درخواست دی،تحریک انصاف مناظرے بعد میں کرے پہلے الیکشن کمیشن میں جواب دے، وزیراعظم فارن فنڈنگ کیس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، وزیراعظم یہ بتائیں کہ فنڈز کہاں سے آئے؟ ۔انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف  نےعوام کا استحصال کیاہے ،بجلی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کردیاگیا، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، وزیراعظم کو پاکستان کے عوام کی نہیں اقتدار کی زیادہ فکر ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ  وزیراعلی مراد علی شاہ کونیب سےکوئی سمن نہیں ملا ،اِنکےخلاف کوئی ریفرنس دائرنہیں ہوا تاہم صرف انکوائری چل ہی تھی ، ہمارے اوپرفرخ حبیب الزم لگارہے ہیں،وہ سلیکٹڈ  وزیر اعظم کی ہدایت پرتوجہ کوہٹانے کے لئے ایساکررہے ہیں،ہم ہرسال الیکشن کمیشن کوحساب جمع کرواتے ہیں۔اُنہوں نےکہاکہ حلیم عادل شیخ کاشکرگزارہوں کہ اُنہوں نےکہاکہ میں اِن کوٹف ٹائم دے رہاہوں،مرادعلی شاہ کےخلاف بھی ٹف ٹائم دینےپرکیس داخل کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -