اسلحہ لائسنس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلحہ لائسنس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
اسلحہ لائسنس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
سورس:   ٖFile

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے، جن افراد کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں ان میں قبضہ مافیا، بدمعاش اور مختلف گینگسٹر شامل ہیں۔ 

تفصیات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جرائم کی روک تھام کے لیے888 جرائم پیشہ افراد کے لائسنس منسوخ کر دیئےہیں۔ ذرائع کے مطابق اداروں کی جانب سے اسلحہ منسوخ کرنے کی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجواد دی ہے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق بدمعاش،قبضہ مافیا کےزیراستعمال غیرقانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہواتھا۔ وزیرقانون پنجاب نے پولیس کو بدمعاشوں اور قبضہ مافیاسےمتعلق بڑاٹاسک دےدیا، صوبے بھرمیں قبضہ مافیا،بدمعاشوں کی گرفتاریوں کیلئے3ہفتوں کاٹاسک دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -