مولانا فضل الرحمن کے گرد گھیرا تنگ،نیب نے مولانا کے قریبی عزیز کو طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمن کے گرد گھیرا تنگ،نیب نے مولانا کے قریبی عزیز کو طلب کرلیا
مولانا فضل الرحمن کے گرد گھیرا تنگ،نیب نے مولانا کے قریبی عزیز کو طلب کرلیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختو نخوا نے جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰان کے داماد کومبینہ کرپشن اور اثاثہ جات کیس میں طلب کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق نیب مولانا فضل الرحمٰن کے داماد فیاض علی کو 28 جنوری کو طلب کیا ہے،نیب کی جانب سے فیاض علی کوآمدن کے ذرائع  اور اثاثوں کی تفصیلات سمیت نیب آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نیب پیشی کے دوران انکا بیان قلمبند کیا جائے گا۔نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیاض علی کے پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان کے چار قریبی ساتھیوں کو نیب طلب کرچکی ہے۔

مزید :

قومی -