پیار سے ناشتہ لانے والی بیوی پر آدمی نے اُبلتا ہوا پانی پھینک دیا

پیار سے ناشتہ لانے والی بیوی پر آدمی نے اُبلتا ہوا پانی پھینک دیا
پیار سے ناشتہ لانے والی بیوی پر آدمی نے اُبلتا ہوا پانی پھینک دیا
سورس:   Twitter

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک نوجوان نے نیند سے جگا دینے پر اپنی بیوی کے اوپر کھولتا پانی ڈال کر اسے جلا ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 23سالہ رکیہ نامی یہ لڑکی اپنے 28سالہ شوہر علی کے لیے ناشتہ بناکر لائی اور اسے جگا کر ناشتہ کرنے کو کہا لیکن وہ مشتعل ہو گیا کہ اس نے اسے نیند سے بیدار کیوں کیا۔ رکیہ شوہر کو اکیلا چھوڑ کر کمرے سے باہر نکل گئی لیکن وہ اس کے پیچھے آیا اور اس کو طلاق کی دھمکی دے دی۔

اس دھمکی کے ساتھ ہی اس نے کھولتے ہوئے پانی کا برتن اٹھایا اور رکیہ کے چہرے پر پانی پھینکنا چاہا تاہم رکیہ نے فوراً اپنی پشت علی کی طرف کر دی جس پر پانی اس کی پشت پر گرا اور اس کی کمر ساری جل گئی اور اس کی جلد ہی ادھڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق رکیہ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ رکیہ کا کہنا تھا کہ ”اس کے پانی پھینکنے پر میں وہاں سے بھاگ کر نکلی لیکن ابھی گھر سے باہر نہیں نکل پائی تھی کہ تکلیف سے گر گئی۔ اس کے بعد علی نے مجھے بالوں سے پکڑا اور گھسیٹتے ہوئے باتھ روم لے گیا۔ اس وقت میں نے ہمت جمع کی اور پوری طاقت سے خود کو علی سے چھڑوا کر باہر کی طرف دوڑ لگا دی اور ایک ہمسائے سے مدد مانگی جس نے پولیس کو کال کی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -