آرمی چیف سے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی ملاقات

آرمی چیف سے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی ملاقات
آرمی چیف سے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی ملاقات

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے والی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کوہ پیماؤں کی ٹیم کو اہم کارنامہ سرانجام دینے پر مبارکباد دی ۔ خیال رہے کہ نیپال سے تعلق رکھنے والی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے گزشتہ دنوں موسم سرما میں کے ٹو کی چوٹی سر کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس سے پہلے آج تک سردی کے موسم میں کے ٹو کو سر نہیں کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -