ٹک ٹاک ویڈیو بناتے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے 18 سالہ نوجوان جاں بحق
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسکیم تھری پھاٹک کے قریب 18 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جان  کی بازی ہارگیا۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری پھاٹک کے قریب حمزہ نوید نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا ،فوری طبی امداد کے لیے اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوان اپنی ویڈیو بنوا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ٹرین سے جاٹکرایا۔

تھانہ ائیرپورٹ پولیس نےجاں بحق ہونےو الے نوجوان کے دوسرے ساتھی کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔نوجوان بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرا م مچ گیا،اہل خانہ دیوانہ وار روتے رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -