اسرائیلی طیاروں کی شام میں بمباری 4 افراد جاں بحق 10 سے زائد زخمی

اسرائیلی طیاروں کی شام میں بمباری 4 افراد جاں بحق 10 سے زائد زخمی
اسرائیلی طیاروں کی شام میں بمباری 4 افراد جاں بحق 10 سے زائد زخمی

  

دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے پر بمباری کی ہے  جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔  

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق اسرائیل کی طرف  سے فضائی حملے کو شام نے فضا میں ہی ناکام بنا دیا تھا تاہم کچھ میزائل رہائشی آبادی والے علاقے میں گرے جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا۔رہائشی علاقے میں میزائل گرنے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور انکے دو بچے شامل ہیں۔

شام کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ شام کے علاقہ ہما میں کیا گیا،اسرائیلی طیارے لبنان کی سرحد سے داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے حلف  اٹھانے کے بعد اسرائیل کا کسی ہمسایہ ملک پر یہ پہلا حملہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -