وزیر خارجہ سے میکسکو کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امان رشید کی ملاقات

وزیر خارجہ سے میکسکو کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امان رشید کی ملاقات
وزیر خارجہ سے میکسکو کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امان رشید کی ملاقات

  

میکسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے میکسکو کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امان رشید نے ملاقات کی ہے جس میں شاہ محمود قریشی نے امان رشید کو بطور سفیر تعیناتی پر مبارکباد دی ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہمارے سفراءمسلسل محنت اور لگن کے ساتھ ان چیلنجز سے بطریق احسن نمٹ رہے ہیں۔ سفیر ڈاکٹر امان رشید نے وزیر خارجہ کی خصوصی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزارت خارجہ کی طرف سے دیے گئے اہداف کے حصول کے لیے اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید :

قومی -