'رمضان سے پہلے پہلے مہنگائی کم کریں' وزیراعظم نےمعاشی ٹیم کوہدایات جاری کردیں

'رمضان سے پہلے پہلے مہنگائی کم کریں' وزیراعظم نےمعاشی ٹیم کوہدایات جاری کردیں
'رمضان سے پہلے پہلے مہنگائی کم کریں' وزیراعظم نےمعاشی ٹیم کوہدایات جاری کردیں
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو ہدف دیاہے کہ رمضان سے پہلے پہلے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ سمیت گندم اورچینی کی دستیابی اورقیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیاز، ٹماٹراورمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آناشروع ہوگئی ہے، چندہفتوں میں گھی کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع ہو جائےگی۔ اجلاس کوگندم کی ریلیز کے اقدامات اورچینی کی درآمد کے حوالے سے ای سی سی کے فیصلوں سےآگاہ کیاگیا۔ 

وزیرخزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ حکومتی فیصلے کی بدولت گندم کی درآمدسےمارکیٹ میں استحکام آیا۔ اس  موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی کم نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائےاور رمضان تک قیمتوں کے حوالے سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل دستیابی کو بھی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -