جاوید شیخ اپنی جوانی میں کس بھارتی اداکارہ کو چاہتے تھے؟اداکار نے خود ہی بتادیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کو جوانی کے دور میں بھارتی اداکارہ مدھو بالا پسند تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاوید شیخ کا ایک انٹرویو شئیر کیا گیا ہے،انٹرویو کے دوران ان سے مختلف سوالات پوچھے گئے ہیں ۔پاکستان کے بہترین کامیڈین کے سوال کے جواب پر جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ معین اختر، عمر شریف اور اسماعیل تارا پاکستان کے بہترین کامیڈین ہیں۔
انٹرویو میں فلمسٹار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بہت اچھا بزنس مین ہوتا۔اداکاروں کی ریٹنگ سے متعلق سوال کیا گیا تو جاوید شیخ نے فہد مصطفیٰ کو پہلا،شان شاہد کو دوسرا اور فواد خان کو تیسرا نمبر دیا۔بہترین اداکاراؤں میں جاوید شیخ نےماہرہ خان کو پہلا،صبا قمر کو دوسرا جبکہ مایا علی کوتیسرا نمبر دیا۔جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ عورت کا سب سے بہترین روپ ماں ہے۔
View this post on Instagram