فواد چوہدری کی مریم نواز کے مہنگے کپڑوں پر تنقید ، طلال چوہدری آگ بگولہ ہو گئے 

فواد چوہدری کی مریم نواز کے مہنگے کپڑوں پر تنقید ، طلال چوہدری آگ بگولہ ہو ...
فواد چوہدری کی مریم نواز کے مہنگے کپڑوں پر تنقید ، طلال چوہدری آگ بگولہ ہو گئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو شدید ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فواد صاحب ججز کی ٹاوٹی کے لئے بدنام ہیں  جہاں سے کماتے ہیں،بنی گالہ کا باورچی خانہ جن اے ٹی ایمز اور چوریوں سے چلتا ہے یہ وہ کمائی نہیں، یہ پیسہ اور کپڑے وہاں سے نہیں آتے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کوترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئےکہاہے کہ فواد صاحب ،زمان پارک کا گھر جن ذرائع سے دوبارہ تعمیر ہوا ، یہ وہ ذرائع نہیں، فارن فنڈنگ کی غیرقانونی ملک دشمن دولت سے یہ نہیں خریدے جاتے،23 خفیہ پکڑے جانے والے فارن فنڈنگ اکاونٹس سے یہ پیسہ نہیں آتا،عمران خان اپنے فرنٹ مینوں کےذریعے روزانہ جو ڈاکے مارتا ہے، یہ وہ پیسہ نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عمران مافیا نے براڈ شیٹ میں جو کمشن، کٹ اور شئیر لیا، یہ وہ پیسہ نہیں، یہ عمران مافیا کے عوام کے آٹا، بجلی، گیس، دوائی، ایل این جی چوری کے پیسے سے نہیں آتے، اڑھائی سال میں تاریخی 14000 ارب ملک پر لادے جانے والے قرض سے نہیں آتے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے مریم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز جب جلسوں پر نکلتی ہیں مہنگے ترین ڈیزائنر کے کپڑے پہنتی ہیں، دس ،دس   کروڑ کی گاڑیاں ان کے ساتھ ہوتی ہیں، نوازشریف لندن میں شاپنگ کرتے ہیں، وہ بتائیں کہ شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں،ہمارامؤقف ہےکہ جو پاکستان کےلوگوں کا پیسہ ہےوہ واپس کردیں اور جہاں مرضی ہے جائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -