باکسر عامر خان کے لیے مشکل گھڑی ،والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا

باکسر عامر خان کے لیے مشکل گھڑی ،والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا
باکسر عامر خان کے لیے مشکل گھڑی ،والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا

  

برمنگھم( سید حسنین) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی والدہ کینسر کا شکار ہوگئیں اس ضمن میں باکسر عامر خان نےاپنے انسٹاگرام میں بتایا اور اپنی والدہ کے لیے دعاوں کی اپیل کی۔

باکسر عامر خان نے والدہ اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بتا یا کہ ان کی والدہ کو لبلبے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق والدہ اس وقت کینسر کی چوتھی سٹیج پر ہیں۔باکسر عامر خان نے بتایا کہ ان کی والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم میری والدہ کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔

مزید :

کھیل -برطانیہ -