وزیر اعظم عمران خان سے پارلیمانی ممبران کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایم این اے محمد عاصم نذیر، ایم این اے خرم شہزاد اور شاہد نذیر نے ملاقات کی ہے ۔
اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر بھی شریک تھے ۔شرکانے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کی ترقی پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کو پاکستانی مصنوعات کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی منڈیوں تک رسائی سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے سے بھی آگاہ کیاگیا۔ ممبران پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کو فیصل آباد میں صنعتی ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں اور اپنے حلقے میں درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔وزیر اعظم نے مشیرتجارت کو تجاویز پر غور کے بعد انہیں حتمی شکل دینے کی ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صنعتی ترقی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کیلئے بھی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔