اٹلی میں ٹک ٹاک کے بلیک آوٹ چیلنج نے دس سالہ بچی کی جان لے لی
روم(حماد ملک)اٹلی کے شہر پالیرمو میں ایک دس سالہ بچی کو ٹک ٹوک کا بلیک آوٹ چیلنج لینے کے بعد ایمرجنسی میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن طبعی معائنہ کے بعد اسے دماغی طور پر مردہ ڈکلیئر قرار دیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق انہوں نے پوری کوشش کی لیکن اس وقت تک دیر ہو چکی تھی۔ بچی کے والدین نے اس کے آرگن ڈونیٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ٹک ٹاک کے اس چیلنج کی وجہ سے پہلے بھی کئی لوگ نقصان اٹھا چکے ہیں جس میں اپنے گلے میں پھندہ ڈالا جاتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس ٹرینڈ کو روکانہ گیا تو اس کی وجہ سے مزید نقصان ہو گا کیونکہ اس سے دماغ متاثر ہوتا ہے اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔