بلاول کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان، مسلم لیگ (ن) کا رد عمل بھی آگیا

بلاول کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان، مسلم لیگ (ن) کا رد عمل ...
بلاول کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان، مسلم لیگ (ن) کا رد عمل بھی آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ تحریک عدم اعتماد بلاول بھٹو کی رائے ہے،ہمار خیال ہے کہ یہ موجود نظام میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘  گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کا  کام پاکستانی سیاست دانوں کی توہین کرنا ہے۔حکومت نے آج ہماری پریس کانفرنس روکنے کی کوشش کی۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کا مقصدملکی نظام کو آئین کی طرف واپس لیکر آنا ہے،الیکشن کی چوری کو روکنا ہے،حکومت ایک ثانوی حیثیت رکھتی ہے،ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی براڈ شیٹ کے متعلق فیصلہ نہ کرے بلکہ حقائق عوام کے سامنے رکھے۔

مزید :

قومی -