' براڈ شیٹ کے افسران کو نیب کے دفتر بٹھایا گیا' ناز بلوچ کا الزام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ برطانوی اثاثہ جات ریکوری براڈ شیٹ کے افسران کو نیب کے دفتر میں بٹھایا گیا تھا۔
ناز بلوچ نے نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف جو بھی بولتا ہے نیب کی زد میں آجاتا ہے، نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ ملک میں احتساب کا نظام ہونا چاہیے لیکن سب کا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ جو چیزیں سامنے آرہی ہیں ان کا احتساب سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔