فارن فنڈنگ پر مریم صفدر اور پی ڈی ایم کا واویلا جھوٹ پر مبنی ہے: منور الزمان خان نیازی

فارن فنڈنگ پر مریم صفدر اور پی ڈی ایم کا واویلا جھوٹ پر مبنی ہے: منور الزمان ...
فارن فنڈنگ پر مریم صفدر اور پی ڈی ایم کا واویلا جھوٹ پر مبنی ہے: منور الزمان خان نیازی

  

میاانوالی(محمد رضوان )تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما منورالزمان خان نیازی نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ پر مریم صفدر اور پی ڈی ایم کا واویلا جھوٹ پر مبنی ہے ، ہر فورم پہ حقائق بتانے کے لیے تیار ہوں ۔

 میانوالی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منورالزمان خان نیازی نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی آن کیمرہ اوپن ٹرائیل کی تجویز پہ عمل کیا جائے تاکہ جھوٹ سچ سامنے آسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 15 سال سے برطانیہ میں پی ٹی آئی کے اہم عہدیدار ہیں وہاں پر فنڈنگ کا شفاف طریقہ کار ہے، ہر ممبر کو ممبرشپ نمبر الاٹ ہے جس کی بنیاد پر ہر ممبر آن لائن اپنی ممبر شپ فیس اور عطیات جمع کراتا ہے جسے برطانیہ کا مرکزی آفس باقاعدہ سنبھالتا اور دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے چیک اینڈ بیلنس کیلئے مضبوط اور شفاف نظام وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل بیرون ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیوں کا90 فیصد عمران خان کو سپورٹ کرتا ہے اور یہی پی ڈی ایم کے پیٹ میں مروڑ کی اصل وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان اور نئے میانوالی کے لیے وزیراعظم عمران خان کیساتھ تھے ہیں اور رہین گے۔ منورالزمان خان کے ہمراہ ڈاکٹر صبغت اللہ خان ، عمرفاروق خان اور ملک اسلم شاہین بھی تھے جبکہ صدر پریس کلب اظہر نیازی نے ان کو خوش آمدید کہا، رانا امجد اقبال یوسف چغتائی ملک غلام حسین اعوان نے انکی دستار بندی کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -میانوالی -