لاہور پولیس اِن ایکشن، قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے بعد ناجائز اسلحہ ڈیلرز کی بھی سختی آگئی

لاہور پولیس اِن ایکشن، قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے بعد ناجائز اسلحہ ڈیلرز کی ...
لاہور پولیس اِن ایکشن، قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے بعد ناجائز اسلحہ ڈیلرز کی بھی سختی آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او )پولیس کےسربراہ  غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پرشہر میں قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کےبعدکلاشنکوف کلچر کےخاتمےکےلئےجاری مہم کےتسلسل میں ناجائز اسلحہ کی فروخت کے خلاف کارروائیاں  تیزی سے جاری ہیں جبکہ پولیس نےغیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث  اسلحہ ڈیلرز کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے رات گئے ملتان روڈ میں واقع غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز پر کریک ڈاؤن کیاجس کےدوران احمدنامی ایک اسلحہ ڈیلرکوگرفتارکرلیا گیا۔ملزم کےقبضےسے 43شارٹ گنز،سات جدید آٹومیٹک رائفلیں،نو  ریوالورز،32پسٹلز اور25سوسےزائد گولیاں برآمد کر لی گئیں،ملزم احمدعرصہ دراز سےغیرقانونی طورپر اسلحہ کی خریدو فروخت کررہا تھا،پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا پولیس حکام کو غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتےہوئےکہناتھاکہ اسلحہ کی نمائش کے ذریعےشہر یوں کو ہراساں کرنااورکلاشنکوف کلچر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -