’14 ہزار کروڑ چوری ہوئے، کیا عظمت سعید شیخ کی جگہ نواز شریف کو کمیٹی کا سربراہ بنادیں؟‘

’14 ہزار کروڑ چوری ہوئے، کیا عظمت سعید شیخ کی جگہ نواز شریف کو کمیٹی کا سربراہ ...
’14 ہزار کروڑ چوری ہوئے، کیا عظمت سعید شیخ کی جگہ نواز شریف کو کمیٹی کا سربراہ بنادیں؟‘

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے براڈ شیٹ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کو سونپنے پر اپوزیشن کے اعتراض پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا ان کی جگہ نواز شریف کو سربراہ لگادیا جائے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 35 برسوں کے دوران 14 ہزار کروڑ روپے کی چوری کی گئی ہے، شہباز شریف نے نیب کو 104 ارب روپے دیے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد یہ پیسے واپس لے لیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کی تقرری پر اعتراض کیا جا رہا ہے، وہ ایماندار اور قابل جج رہے ہیں، کیا ان کی جگہ نواز شریف کو کمیٹی کا سربراہ بنادیں۔

مزید :

قومی -