سورج نکلے گا، بادل آئیں گے یا چھائے گی دھند؟  محکمہ موسمیات نے بتا دیا

سورج نکلے گا، بادل آئیں گے یا چھائے گی دھند؟  محکمہ موسمیات نے بتا دیا
سورج نکلے گا، بادل آئیں گے یا چھائے گی دھند؟  محکمہ موسمیات نے بتا دیا
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24گھنٹوں میں ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہوگی جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال ، حافظ آباد اور گجرات میں بارش کا امکان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور میں دھند رہنے کی توقع ہے۔ بہاولنگر، خانیوال،ساہیوال اور رحیم یار خان میں بھی دھند چھائےرہنے کاامکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔  سکھر، لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔دیر،چترال،سوات، کوہستان، بونیر، ایبٹ آباد میں بارش اوربرفباری کا امکان جبکہ مالاکنڈ،مردان،صوابی اور نوشہرہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -