پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے
پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے ایک بار پھر اکھاڑپچھاڑ کرتے ہوئے متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ڈپٹی کمشنرقصورمنظرجاویدعلی کو تبدیل کرکےایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن،اُم القدس کو تبدیل کر کے او ایس ڈی،ڈائریکٹر جنرل بلدیات آسیہ گل کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر قصور، ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستان کمیشن نائلہ باقر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئرشیخ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک مقرر کر دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خرم شہزاد کوسیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ،محمداعظم کوسیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ،رمضان علی کو سیکشن آفیسر لٹریسی اینڈنان فارمل بیسک ایجوکیشن،مظفرمختار کو سیکشن آفیسرہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،سیکشن آفیسر محمداقبال کی خدمات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب،محمدعامرقریشی کوسیکشن آفیسر محکمہ سیاحت،محمد سلیم نورکوسیکشن آفیسرآئی اینڈسی ونگ ایس اینڈجی اے ڈی،وقاص اسلم مارتھ اورحافظ محمد سلمان تنویرکی خدمات ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ،محمداعتزازاسلم مارتھ کی خدمات ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی،سجادمحمود بابر کی خدمات ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور احمد نوازکی خدمات ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی سرگودھا کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -