ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی دوسری کارروائی کب ہوگی؟اہم خبر آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی دوسری کارروائی کب ہوگی؟اہم خبر آگئی
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی دوسری کارروائی کب ہوگی؟اہم خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )کیپٹل ہل پر حملے میں اپنے حامیوں کو اکسانے پر ٹرمپ کے مواخذے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،مواخذے کی کارروائی کے لیے آرٹیکل سوموار کو سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔
جیو نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ ہوگا،ٹرمپ صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کی کارروائی والے پہلے صدر ہونگے۔سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی ایک مکمل اور منصفانہ  ٹرائل ہوگا۔سینیٹ کو مواخذے کے لیے آرٹیکل سپیکر ایوان نمائندگان کی طرف سے بھیجا جائے گا۔