لاہور دھماکہ، ذمہ داروں کو بھارت کی مالی مدد حاصل ہے: شاہ محمود قریشی

لاہور دھماکہ، ذمہ داروں کو بھارت کی مالی مدد حاصل ہے: شاہ محمود قریشی
لاہور دھماکہ، ذمہ داروں کو بھارت کی مالی مدد حاصل ہے: شاہ محمود قریشی
سورس: File Photo

  

 اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے کے ذمے داروں کو بھارت کی مالی مدد حاصل ہے۔

 صوبائی وزیر صمصام بخاری کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے والوں کی بھارت مالی مدد کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، کرسمس پر بھارت میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر حملے ہوئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 22 تا 23 مارچ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت پاکستان کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نئے صوبے کے لئے بل تیار کررہے ہیں، جنوبی پنجاب صوبے کے لئے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو خطوط لکھ دیے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 فروری کو پی ٹی آئی سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف مارچ کرے گی، بلاول بھی اسی دن لانگ مارچ کررہے ہیں، کہیں نہ کہیں ملاقات ہوجائے گی۔اس موقع پر صحافی نے استفسار کیا کہ 2018ء والا جہاز 2023ء میں آپ کی جماعت کے پاس ہوگا یا کسی اور کے پاس؟اس پر وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ آج کل دھند کا موسم ہے، میرا خیال ہے کہ گاڑی کا سفر ہی بہتر رہے گا۔

مزید :

قومی -