ڈاکوؤں کی گاڑی پر فائرنگ، شہری نے خوفزدہ ہوکر گاڑی موٹرسائیکل پر چڑھادی، بہن بھائی جاں بحق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیدیاں روڈ پرٹریفک حادثے میں بہن بھائی جان کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ پر ڈاکوؤں نے چلتے ہوئے کیری ڈبے پر فائرنگ کی ،فائرنگ سے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔اس دوران کیری ڈبے کے ڈرائیور نے بوکھلا کر گاڑی موٹرسائیکل پر چڑھا دی۔حادثے میں موٹرسائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔زخمیوں میں عابد،ولید اورعثمان شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق بھائی شاہد اور بہن شمع کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس نے واقعہ کی تمام پہلووں پر تفتیش شروع کردی ہے۔