jomo اسلام آباد یونائٹیڈ نے پریمیم فیشن ملبوسات کا افتتاح کردیا

jomo اسلام آباد یونائٹیڈ نے پریمیم فیشن ملبوسات کا افتتاح کردیا

  

اسلام آباد(پ ر) کرکٹ کے اس سیزن میں فیشن آرٹس اور سپورٹس کو ایک انوکھے انداز میں پیش کیا گیا عنقریب منعقدہ پی ایس ایل سیون پہلے سے کہیں زیادہ بڑا اور اسٹائلش ہونے جارہا ہے جومو پی کے نے اعلان کیا ہے کہ سفائیر ٹیکسٹائل کے اشتراک سے وہ ایک لمیٹڈ لگژری فیشن کلیکشن کا آغاز کررہے ہیں جو کہ اسلام آباد یونائٹیڈکے اے اے این آئیڈیاز لیب پراجیکٹ پر دنیا کے مشہور و زوئل فنکار عمران قریشی کے ساتھ بنایا گیا ہے اس منصوبہ کی ویڈیو گزشتہ روز آئی ایس ایل یو کی جانب سے معروف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ناظرین کے لئے پیش کی گئی جس میں مایہ ناز کرکٹر شاداب خان اور آصف علی کو عمران قریشی کے ساتھ ایک دستخطی آرٹ سیریز بناتے دکھایا گیا ہے جومو کے لمیٹڈ لگژری کلیکشن نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی خوشنمائی کے لئے عمران قریشی کے آرٹسٹک وژن کا استعمال کیا ہے مشرقی و مغربی لباس اور تحائف کی بھرپور رینج جو پاکستان کے معروف پریئم ملبوسات کے مینوفیکچرز sapphire ٹیکسٹائل کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے jomo کے سی ای او علی خان باجوڑی کے مطابق یہ کثیر الجہتی شراکت داری ہمارے دور  حاضر کا تقاضہ ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ 2022 پاکستان کے لئے بہترین سال ثابت ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -