ہر میوزک ڈائریکٹر اپنے وژن کے ساتھ آتا ہے، عابدہ پروین

ہر میوزک ڈائریکٹر اپنے وژن کے ساتھ آتا ہے، عابدہ پروین

  

لاہور(فلم رپورٹر)صوفی گائیکہ عابدہ پروین نے مداحوں کو انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ خدا تو ان کو بھی کھلا نا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے۔عابدہ پروین نے کہا کہ ہر میوزک ڈائریکٹر اپنے وڑن کے ساتھ آتا ہے، ان کے دل میں ایک دھن ہوئے جسے وہ زندہ کرنا چاہتے ہیں اور جب وہ بہت سارے لوگوں کو ایسا کرنے کے لئے اکٹھا کرتے ہیں، تو یہ بہت سے لوگوں تک پہنچ جاتا ہے‘۔اْنہوں نے زلفی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زلفی کا انداز اور آواز منفرد ہے، یہ آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ’اسٹوڈیو، محفل اور درگاہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں کوئی خاص فرق نہیں ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ’بزرگانِ دین کا کلام جہاں بھی پڑھا جاتا ہے وہ جگہ درگاہ بن جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’اللہ ہر دل میں موجود ہے۔

ہم اس سے بات کرنے کے لئے جگہیں بدلنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ وہ پیسے کے لئے گائیکی نہیں کرتی، اْن کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ہونے کا مقصد خدا کے پیغام کو پھیلانا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ’ایک آدمی وہ ہے جو خدا سے محبت کرتا ہے، انسانیت کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا پیغام آگے پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم سب خلیفہ(میسنجر) ہیں، جب انسان خلیفہ یا نائب بن جاتا ہے تو مرد اور عورت کا تصور غیر اہم ہو جاتا ہے۔ جنس پر جھگڑا کیوں؟‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’یہ بھی خدا کا طریقہ ہے وہ ان لوگوں کو بھی کھانا کھلانا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے، وہ غیر جانبداری کو برقرار رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ نے خود انسانیت کی مثال قائم کی ہے۔عابدہ پروین نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز ہونے والے اپنے کلام ’تو جھوم‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’زلفی صاحب نے اس میں اپنا دل و جان لگایا ہے، زلفی نے اس کے راگ کو پاکیزگی اور گرمجوشی کے ساتھ پیش کیا ہے‘۔اْنہوں نے گلوکارہ نصیبو لال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’اْن کے ساتھ نصیبو لال کو بھی اس پرفارمنس کا حصّہ بنانا بھی ایک اچھا خیال تھاکیونکہ نصیبو لال بھی اْن کی طرح پرانی ہے اور بہت اچھا گاتی ہیں‘۔اْنہوں نے کوک سٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے آپ کو اپنے آپ کو پہچاننا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر آپ کو کوئی بھی کسی طرح کا موقع فراہم نہیں کرسکتا‘۔انہوں نے کہا کہ کوک سٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں حیات اور سٹرنگز دونوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد، وہ سمجھ گئی ہیں کہ بنانے والے ان کی موسیقی کو بہتر جانتے ہیں۔

مزید :

کلچر -