میشا شفیع کیس،حقائق جلد منظر عام پر لاؤں گا، علی ظفر

میشا شفیع کیس،حقائق جلد منظر عام پر لاؤں گا، علی ظفر

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار علی ظفر کا لاہور ہائی کورٹ  کی جانب سے میشا شفیع کے حق میں فیصلہ سنانے پرکہنا ہے کہ حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور ہائی کورٹ کے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس کرنے کی اجازت دینے پر اپنا ردِعمل دیا ہیٹوئٹ میں  لکھا ہے کہ کچھ مجرم، اپنے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد، جھوٹی معلومات پھیلا کر خود ساختہ فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جیسا کہ بتایا جارہا ہے۔گلوکار نے لکھا کہ انہوں نے اس کردار کشی پر کافی صبر کیا ہے لیکن جلد ہی حقائق واضح کردوں گا۔علی ظفر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ جب وہ ایسا کریں گے، ناقابل تردید حقائق اور شواہد کے ساتھ کریں گے۔

مزید :

کلچر -