راوا ڈاکو مینٹری کے بینر تلے بننے والی فلم جھور1971کا ٹریلر جاری

راوا ڈاکو مینٹری کے بینر تلے بننے والی فلم جھور1971کا ٹریلر جاری

  

لاہور(پ ر)راوا ڈاکیو مینٹری فلمز  کے بینر تلے  ڈاکیو مینٹری فلم "جھور"1971 کی جنگ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔جھور"  فروری 2022 میں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل راوا ڈاکیومینٹری پر  ریلیز ہوگی۔عینی شاہدین، مصنفین، سیاست دانوں، دفاعی تجزیہ کاروں کے خصوصی انٹرویوز اور نادر آرکائیو فوٹیجز کے ذریعے "جھور" میں  سقو ط  ڈھاکہ کے عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے اور ا س سانحے  کی حقیقی وجوہات  اور کچھ ان کہی داستانوں کا سراغ لگایا گیا ہے ساتھ ہی یہ  ڈاکیومینٹری  ان تمام وجوہات کا ادراک کرتی ہے جن کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش کی ایک آزاد ریاست  کے  طور پر تشکیل ہوا۔ اس ڈاکیومینٹری میں  بالخصوص ان عوامل  جن کو بھارتی سرپرستی اور حمایت حاصل تھی کا احاطہ کیا گیا ہے۔  

یہ ڈاکیومینٹری فلم 1971 کی جنگ کے واقعات کی حقیقی تصویر اور غیر جانبدارانہ تجزیہ فراہم کرنے کے لیے حقائق پر بنائی گئی ہے 

مزید :

کلچر -