ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کینیڈا میں انتقال کرگئے

ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کینیڈا میں انتقال کرگئے

  

لاہور(فلم رپورٹر) ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کینیڈا میں انتقال کرگئے‘  وہ ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹر ڈینس آئزک طویل عرصے سے کینیڈا میں ہی مقیم تھے۔ ڈاکٹر ڈینس آئزک 11 جنوری 1951 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ ”دوراہا“،”سلاخیں“،”کرب“، ”بارش“،”کروبی‘‘،”تھوڑی سی زندگی“ ان کے مشہور ڈرامے تھے پی ٹی وی کی شہرہ آفاق ڈرامہ سیریز ”گیسٹ ہاؤس“ کی کچھ اقساط کے علاوہ اور ثمینہ پیرزادہ کی فلم ”انتہا“کا سکرین پلے بھی لکھاتھا۔

مزید :

کلچر -