باب پاکستان فاؤنڈیشن کے ملازمین کے لئے سپیشل الاؤنس کی منظوری
لاہور(فلم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر باب پاکستان فاؤنڈیشن کے ملازمین کے لئے سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ باب پاکستان فاؤنڈیشن میں موجود خالی آسامیوں پر فوری بھرتیوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق بھرتیاں مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے باب پاکستان اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا،ایم پی اے عادل پرویز،سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انوراور دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں باب پاکستان اتھارٹی سے متعلق اہم ایجنڈے زیر بحث آئے۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر کو فاؤنڈیشن میں موجود خالی اسامیوں بارے بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ خالی اسامیوں پر فوری بھرتیوں سے فاؤنڈیشن کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وڑن کے مطابق بھرتیاں مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی جائیں گی۔ سابقہ ادوار کی سفارش کے کلچر کے خاتمے کا عزم لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن کے ملازمین کے لیے اسپیشل الاؤنس بزدار حکومت کی جانب سے نئے سال کا تحفہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیات میں سرکاری ملازمین کی فلاح کا سفر انشااللہ جاری وساری ہے۔