کورونا کے باعث  الحمرا میں جاری تھیٹر فیسٹیول منسوخ

 کورونا کے باعث  الحمرا میں جاری تھیٹر فیسٹیول منسوخ

  

   

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے الحمرا میں جاری تھیٹر فیسٹیول منسوخ کردیا گیا ہے۔لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 24 واں تھیٹر فیسٹیول گزشتہ روز شروع ہوا تھا جس کے پہلے روز ماس فاؤنڈیش کا ڈرامہ”پرمیشر سنگھ”دکھایا گیا تھا لیکن آج انتظامیہ نے فیسٹیول ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔یہ فیسٹیول 29 جنوری تک جاری رہنا تھا۔

مزید :

کلچر -