کوک سٹوڈیو نے 14 ویں سیزن کا دوسرا گانا ریلیز کردیا
لاہور(فلم رپورٹر) کوک سٹوڈیو نے 14 ویں سیزن کا دوسرا گانا ریلیز کردیا، جسے شائقین کی جانب سے کافی سراہا جا رہا ہے۔کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا دوسرا گانا بلوچی زبان میں جاری کیا گیا، جسے ایوا بی اور کیفی خلیل سمیت وہاب بگٹی نے گایا ہے۔کنا یاری کے عنوان سے بلوچی گانے کو 19 جنوری کو ریلیز کیا گیا، جسے اب تک کئی لاکھ بار دیکھا گیا ہے۔
نئی اور پرانی بلوچی موسیقی کے میلاپ سے بنایا گیا گانا کنا یاری گانے کی شاعری بھی کیفی خلیل اور ایوا بی نے لکھی ہے اور گانے میں انہیں شاندار طریقے سے پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔