انتہا پسندی کے واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

انتہا پسندی کے واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے انارکلی بازار میں دھماکے کے واقعے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب کا یہ مقدس ایوان لاہور میں بم دھماکے کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

یہ ایوان دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر بلاتفریق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -