سیدناصدیق اکبرؓکی اسلام کیلئے گرانقدرقربانیاں،عزیز الرحمن

سیدناصدیق اکبرؓکی اسلام کیلئے گرانقدرقربانیاں،عزیز الرحمن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے اسلام کیلئے گراں قدر قربانیاں پیش کیں۔ آپ ؓ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کے پہلے عظیم مجاہد اول ہیں۔سیدنا ابو بکر ؓنے منکرین ختم نبوت کے خلاف اعلان جہاد کیا۔منکرین ختم نبوت کے خلاف آپؓ کے دور میں اجماع امت ہواان خیالا ت کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار، مولانا محبوب الحسن طاہر نے لاہور کی مختلف مساجد میں خطبہ جمعہ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا ابو بکرصدیقؓ کی زندگی روشن مینارہ ہے آپؓ کی تعلیمات امور سلطنت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ریاست مدینہ کی جو بنیاد رسول ؐ نے رکھی اس کی ترویج اشاعت سیدنا صدیق اکبرؓ نے فرمائی۔ سیدنا صدیق اکبر ؓ حق وصداقت اور جرات وبہادری کے پیکر ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -