یواین نے پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے فنڈز کی منظوری دیدی

یواین نے پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے فنڈز کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)یو این ایڈز نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ یو این ایڈز کے کنٹری ڈائریکٹر یوکی ٹیک موٹو نے تعریفی خط میں لکھا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹرایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر فیصل نے ایڈز پالیسیوں پر بہترین کام کیا ہے اس لئے یو این ایڈز، ایڈز کنٹرول پروگرام کو 2023 تک فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی طرح تمام صوبے ایڈز پر کام کریں۔