کوروناکیسزمیں مزیدکمی لانے کے لئے سپیشل ایس او پیزجاری

کوروناکیسزمیں مزیدکمی لانے کے لئے سپیشل ایس او پیزجاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثر اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزمیں کمی آگئی ہے۔محکمہ صحت نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں - عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں - 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 1,886 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 458,925 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 431,642 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 14,190 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,093 تعدادہوچکی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20,698 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 9,320,756 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 1,238 جبکہ راولپنڈی سے 347 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آبادسے 53، ملتان سے 48, جبکہ  سیالکوٹ سے 38, اور گوجرانوالہ سے کوروناکے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شیخوپورہ سے 17،بہاولپور سے 14، سرگودھا سے 12 جبکہ رحیم یار خان سے کوروناکے 11 اور خوشاب سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساہیوال، قصور اور گجرات سے کوروناکے 7 جبکہ وہاڑی، مظفرگڑھ، میانوالی، چکوال اور خانیوال سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اٹک اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 4 جبکہ بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، جہلم،  جھنگ، ننکانہ صاحب، نارووال اور پاکپتن سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 9.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 17.9 فیصد، راولپنڈی میں 17.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 5.6 فیصد، ملتان سے 4.9 فیصد جبکہ گوجرانوالہ سے 1.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں - سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر  ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسین لگائی گئی ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ عوام کوکوروناکے ویکسین لگائی گئی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -