انسانیت کے دشمن امن خراب کرنا چاہتے ہیں،عظمت شاہ،شیخ عبدالمنان

انسانیت کے دشمن امن خراب کرنا چاہتے ہیں،عظمت شاہ،شیخ عبدالمنان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب برائے بزنس کمیونٹی سید عظمت علی شاہ،سینئر تاجر رہنما شیخ عبدالمنان نے لاہور انارکلی میں بم دھماکے پراپنے ردعمل میں کہا کہ انسانیت کے دشمن ملکی استحکام کو سبوتاژ کرنے کیلئے مذموم ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ قومی سلامتی کے ادارے مسلح افواج سیکورٹی فورسز دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر محاذ پر سینہ سپر ہیں۔ ملکی اندرونی اور بیرونی دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان دشمن قوتوں کی ملکی استحکام پر نقب زنی کی سازشیں ہمیشہ ادھوری اور نامکمل رہیں گی۔ انشاء اللہ ملک پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -