فلاحی معاشرے کیلئے صوفیا کے نظام فکرکو اپنانا ہو گا،سعید الحسن شاہ

فلاحی معاشرے کیلئے صوفیا کے نظام فکرکو اپنانا ہو گا،سعید الحسن شاہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف صوفی بزرگ حضرت سیّد ابوالفیض الحسن ؒالمعروف سخی تْرت مرادشاہ ؒکے 197 ویں سالانہ عرس کا افتتاح رسم چادر پوشی سے وزیر اوقاف پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ، سیکرٹری،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب جواد اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کرتے ہوئے کہاکہ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے صوفیاء  کے نظامِ فکر وعمل کو اپنانا ہوگا۔ برصغیر میں شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے عنوان کو صوفیا نے عزت اور تقویت بخشی۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے ابلاغ سے ہی روادانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ صوفیاء  کے اسلوب دعوت وتبلیغ کو عام کیا جائے۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف پنجاب تجمل عباس رانا، ڈائریکٹر سٹیٹ اوقاف پنجاب عامر احمد خان، زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور گوہر مصطفی اور دیگر مشائخ و عظام بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 سعادت حاصل کی۔ سالا نہ عرس مبارک کی تقریبات دو روز تک جاری رہیں گی۔جس کے لئے محکمانہ سطح پر سیکیورٹی، صفائی اور لنگر کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -