پنجاب سکول سسٹم کے میا ں خالد کی اہلیہ کی نماز جنازہ،اہم شخصیات کی شرکت

پنجاب سکول سسٹم کے میا ں خالد کی اہلیہ کی نماز جنازہ،اہم شخصیات کی شرکت

  

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب سکول سسٹم کے ڈائریکٹر میاں محمد خالد کی اہلیہ اور سینٹر طارق چودھری اور میاں مشتاق جاوید کی بھاوج کی نماز جنازہ گزشتہ روز ٹیک سوسائٹی کینال روڈ میں بعد نماز جمعہ ادا کر دی گئی،مرحومہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔مرحومہ کے نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت سیاسی و سماجی،صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں مجیب الرحمان شامی، عمر مجیب شامی، عثمان مجیب شامی، نوشاد علی،لیاقت بلوچ،اعجا زالحق،فرید پراچہ، چوہدری منیر،چوہدری سعید،طارق چوہدری، وقاص شاہ،جمیل اطہر، ارشاد عارف،مہر حامد، ارشاد علی ارشد، ڈاکٹر خالد، چوہد ر ی یوسف علی اسلام، سعید پراچہ، ندیم اکرم، مظفر اقبال چیمہ، جمیل گشگوری، خلیق ارشد، ڈاکٹر محمد صادق، ڈاکٹر طار ق سہیل، زبیر شیخ، محمود الرحمن چغتائی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تدفین کے بعدمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -